پشاور (خصوصی نامہ نگار) انٹر ڈگری کالجز سپورٹس فیسٹیول اکتوبر اور نومبر میں منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جس کا حتمی فیصلہ اور اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پشاور یونیورسٹی کی سپورٹس کمیٹی کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس بحرکرم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف کالجز پرنسپلز، ڈی پی ایز اور ڈائریکٹرز سپورٹس ڈاکٹر سمیع الدین، منظر جان، پروفیسر صفدر خان، محمد نعیم، محمد بلال، حسنین علی، پروفیسر طاہر خان، محمد عاطف، محمد احسن کمال، طارق اقبال، توصیف، محمد زیب، فرید الرحمان، پروفیسر عبد الرشید انور، پروفیسر نور شیر آفریدی نے شرکت کی۔اجلاس میں انٹر ڈگری کالجز سپورٹس فیسٹیول اکتوبر کے وسط میں شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس کے بارے میں مشاورت کے بعد اگلے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا اس سلسلے میں تمام کالجز کے ڈی پی ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس شیڈول غور کرے متوقع طور پر مقابلے اکتوبر کے وسط سے شروع ہو جائیں گے اور 25 نومبر تک اختتام پذیر ہوں گے۔