• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن منصوبے نے فلسطینی ریاست کی راہ ہموار کردی

واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے20نکاتی غزہ امن منصوبے نے فلسطینی ریاست کی راہ ہموار کردی ۔منصوبے کے تحت فوری جنگ بندی ہوگی ‘ تمام ملٹری آپریشنز روکے جائیں گے‘ حماس کو غیر مسلح کیاجائے گا‘ عبوری عالمی فورس قائم کی جائے گی‘، 48 گھنٹوں کے اندر تمام 20 زندہ یرغمالیوں کو رہااور24مردہ یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی ‘پر امن رہنے کا وعدہ کرنے والے جنگجوؤں کو تحفظ دیا جائے گا‘حماس کے ارکان کو ملک چھوڑ کر باہر جانے کی سہولت دی جائے گی‘ٹرمپ ترقیاتیپلان کے تحت تباہ شدہ عمارتوں کے تعمیر نو کی جائے گی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امن معاہدے کے تحت حماس کے تمام ہتھیار تباہ کر دیے جائیں گے۔ وہ جنگجو جو "پُرامن بقائے باہمی" پر آمادہ ہوں گے انہیں معافی دی جائے گی۔ جو حماس ارکان باہر جانا چاہیںانہیں محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔معاہدے میں کہاگیاہے کہ جب تمام یرغمالی رہا کر دیے جائیں گے، اسرائیل 250عمر قیدکے قیدیوں کو رہا کرے گا اور مزید 1,700غزہ کے باشندے جو 7 اکتوبر کے بعد گرفتار ہوئے تھے۔ ہر اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے میں اسرائیل 15 غزہ کے باشندوں کی لاشیں واپس کرے گا۔" منصوبے میں کہا گیا ہے کہ "اس معاہدے کی منظوری کے بعد، مکمل امداد فوراً غزہ کی پٹی میں بھیجی جائے گی جس میں انفراسٹرکچر (پانی، بجلی، سیوریج) کی بحالی، اسپتالوں اور بیکریوں کی بحالی اور ملبہ ہٹانے اور سڑکیں کھولنے کے لیے ضروری سامان کی فراہمی شامل ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کام کون کرے گا یا اس کے اخراجات کون برداشت کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید