• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سال میں سرکاری قرضہ 31 ہزار 200 ارب روپے بڑھ گیا، 300 فیصد اضافہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ 3سال کے دوران سرکاری قرضہ 31 ہزار 200 ارب روپے بڑھ گیا۔سرکاری قرضے میں گزشتہ 9 سال کے دوران 300 فیصد سے زائد یعنی 60 ہزار 800 ارب روپے کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔جون 2018 سے جون 2022 تک سرکاری قرضے میں 24 ہزار 900 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ، جون 2025 تک مجموعی  قرضے کا حجم 80 ہزار 500 ارب  رہا، 60 ہزار 800ارب روپے کے اضافے کا انکشاف،  وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں گزشتہ 9 سال کے دوران 300 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔جون 2018 سے جون 2022 تک سرکاری قرضے میں 24ہزار 900ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون 2025 تک مجموعی سرکاری قرضے کا حجم 80 ہزار 500ارب روپے رہا۔ اس میں مقامی سرکاری قرضہ 54ہزار 500ارب اور غیرملکی قرضہ 26 ہزار ارب روپے تھا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2016 تک مجموعی سرکاری قرضہ 19 ہزار 700 ارب روپے تھا۔

اہم خبریں سے مزید