• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر بم حملہ، 9 اہلکار شہید، 8 زخمی

لدھا ( نامہ نگار ) جنوبی وزیرستان اپر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرآئی ای ڈی بم حملےمیں 9 اہلکار شہید ہو گئےذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے سروکئی مولے خان سرائے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 9اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سب ڈویژن سروکئی کے علاقہ مولے خان سرائے کے مقام پر ہوا۔ واقعے کے بعد امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دیں۔

اہم خبریں سے مزید