اسلام آباد (اسرار خان)’میٹسو‘ کا ریکوڈک منصوبہ کیلئے آلات فراہمی، افرادی قوت کی تربیت کا اعلان ، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم کی فن لینڈ کے وفد سے ملاقات؛ مقصد معدنی شعبے میں مواقع پر بات چیت کرنا تھا۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد پیر کو حکام نے اعلان کیا کہ فن لینڈ کی بڑی معدنی کمپنی ’’میٹسو‘‘ نہ صرف پاکستان کے اہم ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ کے لیے آلات اور خدمات فراہم کرے گی بلکہ مقامی انسانی وسائل کو تربیت بھی دے گی۔