کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نامور صحافی اعجاز احمد عمران خان سے ملاقات کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پارلیمانی رپورٹرز نے اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس پر ہم نے انہیں منایا ۔ رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ شمع جونیجو کے معاملے پر سب کو تشویش ہے اس پر مزید تحقیقات ہونی چاہئے۔ رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس نے کہا کہ قبائل میں آپریشن پر ردعمل آئے گا تحریک انصاف اور عمران خان ان لوگوں کو اینگیج کرنا چاہتے ہیں ۔تاہم دہشت گردوں کے خلاف عمران خان ٹارگٹڈ آپریشن کے حق میں ہیں۔