راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خصوصی ملاقات کی ، KPمیں امن وامان اور پارٹی اختلافات پرگفتگو کی ، سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں 2گھنٹے سے زیادہ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواواپس چلے گئے۔جیل ذرائع کے مطابق خیبر پختون خواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پیر کی صبح 9بجے کے قریب سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچے جہاں وہ گیٹ نمبر 5سے اندرون جیل گئے اور انہوں نے جیل کے کانفرنس روم میں 2گھنٹے سے زیادہ وقت سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ،ملاقات کرنے کے بعد وہ دن ساڑھے گیارہ بجے اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔