• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) شوگرملزمالکان کی مخالفت کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے مزید چینی کے درآمد کے لیے اقدامات جاری ہیں- ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا۔ٹی سی پی نے چھ اکتوبر تک بولیاں طلب کرلیں۔ٹینڈر دستاویزکے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں 6 اکتوبر تک طلب کی گئی ہیں جو اسی روز ہی کھولی جائیں گی-پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی درآمد کی مخالفت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں کرشنگ سیزن کے آغاز یعنی 15 نومبر تک ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید