اسلام آباد ( طاہر خلیل ) صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر دوبئی چلے گئے ۔ وہ کچھ دن دبئی میں قیام کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری دس روز ہ دورے کے بعد 21ستمبر کوچین سے واپس آئے تھے ، طبیعت نا سازی پر وہ کراچی میں قیام پذیر رہے ، صدر مملکت کی بیرون ملک روانگی کے بعد چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹرسیدال خان نا صر جو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودیہ گئے ہوئے ہیں ،قائم مقام چیئرمین سینٹ بن گئے ہیں ۔