اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعظم ملک کی ترقی میں نجی کے شعبہ قائدانہ کردار ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں، خصوصاً جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کے پھیلائو کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، عالمی بینک کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت آئندہ دس برسوں میں سالانہ تقریباً دو ارب ڈالر کی متوقع معاونت میں سے دو تہائی حصہ آبادی سے متعلق مسائل پر خرچ کیا جائے گا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل سے ملاقات میں کیا ۔دریں اثناء وزیرخزانہ سے یو نیسیف کی نمائندہ برائے پاکستان پرنائل آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔