• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، پی ٹی آئی کے ارکان کا احتجاج، نعرے بازی، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان کا احتجاج،نعرے بازی ،سپیکر ڈائس کا گھیرائو کیا ،اس دوران وہ نہ صرف عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کرتے رہے بلکہ فوجی آپریشن نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب سپیکر ایاز صادق ،وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے پی ٹی آئی کو آڑےہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ لوگ خوارج کو سپورٹ کر رہے ہیں۔صو بائی حکومت انہیں فنڈنگ کر رہی ہے ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہایہ ڈرامہ کر رہے ہیں،خوراج کے ساتھ بیٹھے ان کی تصاویر دکھارہے ہیں، انہیں عوام کو جواب دینا پڑے گا ، سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کیا آپ ایک اور 9 مئی کرنا چاہتے ہیں؟ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید