اسلام آباد( خالد مصطفیٰ ) 18کمرشل بینکوں کے ساتھ 1,225ارب روپے کے تاریخی مالیاتی معاہدے کے بعد حکومتِ پاکستان کے پاس اب 565 ارب روپے دستیاب ہیں۔ حکام اس رقم کے ذریعے سی پیک کے تحت لگنے والے سات کوئلہ پر مبنی آزاد بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں (IPPs) کے ساتھ تصفیے کے لیے نئے مذاکرات شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ملک کے توانائی شعبے کو مستحکم کرنا اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو کم کرنا ہے۔