راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سات گھنٹے طویل سماعت کے دوران دو آخری گواہوں ہر جرح جاری رہی،ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش، دوران سماعت بجلی بندش کے باعث کارروائی یکم اکتوبر تک ملتوی۔ سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نیب افسر محسن ہارون پر جرح جاری رکھی۔