• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ٹیکس نفاذ ؛ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 4 بی کیخلاف مقدمہ کی سماعت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمی کے آئینی بینچ میں ʼʼسپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 4بی ʼ ʼکے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے دوران درخواست گزار کمپنیوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان جیسے ملک میں سپر ٹیکس لگانے پر سوال بنتا ہے ، اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے، سینئر جج ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںجسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر ر ضوی اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل پانچ رکنی آئینی بینچ نے سوموار کے روز مقدمہ کی سماعت کی تودرخواست گزار کمپنیوں کے وکیل امتیاز رشید صدیقی نے اپنے دلا ئل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل اور ڈویژن بینچ نے ٹیکس دھندا کو ریلیف دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید