کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں پولیو کے دو مزید کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔ یہ کیسزبدین اور ٹھٹہ سے سامنے آئے ہیں جس کے بعد سال 2025 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔ای او سی کے مطابق رواں ماہ ستمبر میں منعقدہ ملک گیر پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔مہم کا مقصد ہر بچے کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنا اور پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کی جانب مزید پیش رفت کرنا ہے۔