• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہوغزہ الحاق کا منصوبہ ترک اورٹرمپ کی امن تجویز قبول کرے، امارات

کراچی(رفیق مانگٹ)متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کا الحاق عرب اور مسلم ممالک، بشمول سعودی عرب اور انڈونیشیا، کے ساتھ اسرائیل کے مزید معمول کے تعلقات کے امکانات کو ختم کر دے گا۔یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک مندوب نے بتایا کہ امارات، جو ابراہم معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والا سب سے نمایاں عرب ملک ہے، نیتن یاہو پر زور دے رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو قبول کریں اور مغربی کنارے کے الحاق کے کسی بھی منصوبے کو ترک کر دیں۔امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیتن یاہو سے ملاقات میں امارات کا مؤقف واضح کیا۔ شیخ عبداللہ نے کہا کہ امارات امریکی منصوبے کی حمایت کرتا ہے، کیونکہ یہ تمام فریقین کے لیے اہم ہے۔
اہم خبریں سے مزید