کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جنگ کے بعد غزہ میں قطر کے کردار کو محدود کرنیکی کوششیں ، نیتن یاہو نے ٹرمپ سے قبل جیرڈ کُشنر اور امریکی رئیل اسٹیٹ بزنس مین وٹکوف سےملاقات کی۔ یرغمالیوں کے اہل خانہ نے امریکی صدر ٹرمپ سے اسرائیل کے مؤقف پر سختی دکھانے کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل جیرڈ کُشنر اور امریکی رئیل اسٹیٹ بزنس مین وٹکوف کے ساتھ ملاقات کی تاکہ غزہ کے مستقبل اور خطے کے سیاسی توازن پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔