اسلام ٓباد (خصوصی نمائندہ) بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ڈ سکوز کےاگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت گزشتہ روز چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی جس میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں اور عوام نےبھر پور شرکت کی۔