کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،ملکی معیشت بارے مثبت خبروں سےسرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ،مارکیٹ میں نئی ریکارڈ سازی کا تسلسل برقرار، نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 1591پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 63ہزار کی حد عبور ہو گئی، 48.75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں119ارب 79کروڑ 39لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم25.03فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر منافع کی خاطر فروخت کا رحجان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں 199پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن جلد ہی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی پاور،بینکنگ اور دیگر منافع بخش سیکٹرز میں بھاری خریداری سے زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 1646پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 63ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1590.68پوائنٹس کے اضافے سے 162257.01پوائنٹس سے بڑھ کر 163847.69وائنٹس پر آکر بند ہواجو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ،کے ایس ای30 انڈیکس 548.66 پوائنٹس کے اضافے سے 50271.69 پوائنٹس ہو گیا ۔