• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کریں گے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ رواں برس دسمبر میں الیکٹرانک ٹیکسی سروس شروع کردے گی، ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لئے بھی ٹیکسیاں مخصوص کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور ای وی یکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پیر کو یہاں ان کے دفتر میں ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام نے شرکتکی۔
اہم خبریں سے مزید