اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) حالیہ سیلاب نے پنجاب 22اضلاع کو تباہ کر کے رکھ دیا، 80لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں مگر قومی سطح پر اس تباہی کو محسوس نہیں کیا گیا،سیلاب زدہ علاقوں میں ایک لاکھ 30ہزار حاملہ عورتیں خیموں میں پناہ لیے ہوئے جبکہ سات لاکھ بچوں کا تعلیمی سفر بہہ چکا ہے ، صرف حکومت کے بس کا روگ نہیں۔ ہم 15کروڑ خرچ کر چکے ہیں مخیر حضرات کو آگے بڑھنا چاہیے ہمارے ساڑھے سات ہزار کارکن جن میں 22فیصد خواتین ہیں متاثرین کو سنبھالنے میں مصروف ہیں، اکیلی حکومت متاثرین تک نہیں پہنچ سکتی۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ریلیف آپریشن پاکستان کے 27اضلاع کے 200 سے زائد مقامات پر جاری ہیں۔