• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: طالبہ سے زیادتی، ہنگامے پھوٹ پڑے، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلادیش کے شہر چٹا گانگ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔خگرہ چری میں ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد احتجاجی مظاہروں کے دوران اتوار کو فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 3 افراد ہلاک ور 4 زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی، دکانوں، گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات پیش آئے۔
اہم خبریں سے مزید