واشنگٹن(جنگ نیوز) چین سےممکنہ تنازع کےپیش نظرپینٹاگون کا میزائل پیداوار دگنی کرنے کا منصوبہ، اہم ہتھیاروں کی موجودہ تیاری ناکافی قرار، امریکی فوجی قیادت کی اسلحہ کمپنیوں کو کام تیز کرنیکی ہدایت ۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے دفاعی ٹھیکیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اہم ہتھیاروں، خصوصاً میزائلوں کی تیاری کو تیز کریں تاکہ چین کے ساتھ ممکنہ تنازع کی صورت میں فوجی تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔