• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتھا خان پل پر ایک بار پھر بڑا سوراخ، دو لین متاثر، مرمت کو ایک ماہ لگے گا

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی ناتھا پل میں آئے دن ہونے والےسوراخوںاورٹوٹ پھوٹ سےجان چھڑا سکی نہ مستقل حل تلاش کر سکی شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ اسٹیشن سےائرپورٹ جانیوالے ناتھا خان پل پرایک بار پھر سوراخ ہو گیاپل کے اترنے والے ریمپ پر اسی مقام پر آٹھ سے دس مربع فٹ کا سوراخ ہوا ہے جہاں ایک ماہ پہلے اور کچھ عرصے میں تین چار بار پل ٹوٹ چکاہےلیکن اس بارصرف پل کی چھت ہی نہیں دوبیم بھی متاثر ہوئے نامعلوم افراد سریہ کاٹ کر لے گئے ہیں کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کے ذرائع کا کہنا ہے اس مرتبہ مرمت کو ایک ماہ کاعرصہ لگے گاواضح رہے مرمت کے لئے پل کی ایک یا دولین بند ہونے پر شام کے اوقات میںچھ بجے سے رات دس بجے تک ٹریفک بہت زیادہ جام رہتا ہے اور گاڑیوں کی لائین کارساز تک لگ جاتی ہیںٹریفک بہت زیادہ سست روی کا شکار ہونے کے باعث دفاتر سے واپس اپنے گھروں کو لوٹنے والے اور ائرپورٹ جانے والوںکے لئےیہ سفر کسی اذیت سے کم نہیں ہوتامحکمہ انجینئرنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کچھ مقامات سے بار بار ہونے والے سوراخوں سے یہ پل کمزور ہو گیا اور اس پورے پل خاص کر چھت کی مرمت ضروری ہے جس کے باعث اسے ٹریفک کے لئے مکمل بند کرنا ہوگا اسی طرح جیسےجام صادق کو بند کر کے اس کی چھت کی مرمت کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید