اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری میں خام مال ایسیٹیٹ ٹو میٹیریل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے۔ بین الاقوامی ادارے الواریز اینڈ مرسل کی ایک تحقیق کے مطابق ایسیٹیٹ ٹو (Acetate Tow) کی درآمد اور اصل سگریٹ پیداوار میں واضح فرق سامنے آیا ہے، جس سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے کے ریونیو کا نقصان ہورہا ہے۔ یہ رپورٹ برٹش امریکن ٹوبیکو ے عالمی سربراہ برائے انسداد غیر قانونی تجارت نک ہڈز مین نے میڈیا کو پیش کی۔