• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ٹینس کھلاڑیوں کے لئے تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسما خاور خواجہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان وویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی صدرعاصمہ خاور خواجہ نےکہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور خواتین کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لئے ٹینس کی تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خواتین کھلاڑیوں کو بنیادی اصول اور جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔ پشاور سپورٹس کمپلیکس آمد پر سینئر نائب صدر خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن عمر ایازخلیل کے ہمراہ انہوں نے ٹینس کورٹ میں موجود وہیل چیئر کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوںکی کھیل کے حوالے سے رہنمائی کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں ملک بھر سے پانچ ہزار تربیت یافتہ خواتین کھلاڑی تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں کلاسز اور پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو کھیل کی جدت سے روشناس کرایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور سپورٹس کمپلیکس اور پاکستان ٹینس کلب پشاور میں کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی تربیتی سیشن کا آغاز کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید