کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس جی سی کی ٹیم نے شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیرمیں گیس کے 3 ہزار غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے ،غیرقانونی کنکشن کے ذریعے گھروں کو گیس سپلائی جا رہی تھی،ملزمان کنکشن کے عوض20ہزارروپے اور ماہانہ1500روپے وصول کرتے تھے،ترجمان ایس ایس جی سی کراچی کے مطابق گیس چوری کے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے 2600 گھروں کو دی جا رہی تھی، مشتعل افراد کے حملے کے باوجود ایس ایس جی سی ٹیموں نے غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے،دوسری جانب، ملیر میں یار محمد گوٹھ میں بھی ڈسٹری بیوشن لائن پر غیر قانونی زیر زمین گیس کنکشن پکڑا گیا،ترجمان نے بتایا کہ یار محمد گوٹھ کے 400 گھروں کو چوری کی گیس فراہم کی جا رہی تھی، مافیا پیشگی 12000 روپے اور ماہانہ 2000 روپے وصول کر رہے تھے،انہوں نے بتایا کہ گیس چور بجلی پیداوار کیلیے سروس لائن سے 2 بھاری گیس جنریٹر بھی استعمال کر رہے تھے۔