• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی ارشاد جعفری کا انتقال ، نماز جنازہ اور تدفین میں معززین کی شرکت

کراچی اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی او روزنامہ جنگ کے سابق سینئر سب ایڈیٹر سید انور علی عرف ارشاد جعفری مختصر علالت کے باعث منگل کی دوپہر یہاں انتقالِ کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد نور حمزہ سیکٹر R-3گلشن معمار میں ادا کی گئی اور سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا،نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر صحافیوں ، مرحوم کے عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کراچی پریس کلب ، کے یو جے ، کے یو جے (دستور) کےرہنماؤں نے ارشاد جعفری کے انتقال پر پر گہرے دکھ اور افسوس کو اظہار کیا ہے، دریں اثنا سندھ کےسینئر وزیر شرجیل میمن نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید