کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امیر اہل سنت علامہ محمدالیاس عطارقادری نے کہا ہے کہ جہاں اللہ کے نیک بندوں کا ذکر ہوتا ہے، وہاں اللہ کی رحمت کا نزول ہوتا ہے، اولیاء اللہ کے مزارات پر دعا قبول ہوتی ہے لہذا بزرگان دین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کرنا یا کھانا کھلانا ثواب کا کام ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدین میں مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئےکیا ،انہوں نے بچوں کی تربیت سے متعلق کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ بچے کو جھاڑ کر نہیں بلکہ شفقت اور پیار سے سمجھائیں ۔