کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہر شخص نظریہ پاکستان اور بانی پاکستان کا مجرم تصور کیا جائے گا، بحر سے نہر تک فلسطین فلسطینیوں کا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات اور ٹرمپ کے نام نہاد منصوبے کی حمایت فلسطینی عوام کے خون سے غداری اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نظریے سے کھلی خیانت ہے ،قائداعظمؒ نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے، پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا، پاکستانی عوام کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خودمختار ریاست ہو جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو کسی نام نہاد امن منصوبے یا دو ریاستی فارمولے کو ہم دھوکہ اور اپنے نظریاتی تشخص کے منافی سمجھتے ہیں۔