کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر درسانو چنوعلی حمل بلوچ گوٹھ میں کنویں سے 15سالہ برکت ولد امام بخش کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی درسانو چنو کا ہی رہائشی ، مرگی کا مریض تھا اسے ممکنہ طور پر کنویں کے قریب مرگی کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ مبینہ کنویں میں گر گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔