• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کا کسی قسم کی عسکری کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں، وفاق المدارس العربیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں ہوا،مولانافضل الرحمٰن سرپرست وفاق المدارس،مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر،مولانا مفتی مختار الدین شاہ سرپرست وفاق المدارس سمیت ملک بھرکے ممتاز علماء کرام، دینی مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی،اس موقع پر مدارس کو درپیش مختلف مسائل زیر بحث آئے، خاص طور پر مدارس کو عسکری تحریکوں یا دہشت گردی کے واقعات سے نتھی کرنے اور مختلف علاقوں میں ہونے والی شورش کے بہانے سے مدارس کو پریشان کرنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہاراور اس بات کا واضح اعلان کیا گیا کہ دینی مدارس کا کسی قسم کی عسکری کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں،وفاق المدارس کے قائدین نے 2010ء میں پاکستان کے ممتاز علماء کرام کی طرف سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہونے والے تاریخی اجتماع میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں اپنائے گئےموقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے تمام علماء کرام نے ہمیشہ پاکستان میں کام کرنے والی مسلح تنظیموں کی واضح طور پر مخالفت کی ہے اور قرار دیا ہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کا واحد راستہ پرامن جدوجہد ہے اور اس مقصد کے لیے اسلحہ اٹھانا بالکل غلط ہے، قائدین نے تمام مدارس کے ذمہ داران کو تاکید کی کہ وہ اس بے بنیاد پروپیگنڈہ کی قولی اور عملی تردید کریں، دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے موقف کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دینی مدارس کو فوری طور پر رجسٹریشن کروانے کا حکم دیا گیا ،قائدین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سودی نظام کے خاتمے اور بینکنگ سسٹم کو اسلامائز کرنے کی کوششوں کو خوش آئند قرار دیا ،مولانا محمد حنیف جالندھری نے اجلاس کے دوران ہونے والے انتظامی فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس کے نظام امتحانات کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے آئندہ کے لیے وفاق المدارس کے شعبہ کتب کے امتحانات دو مراحل میں ہوں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید