کراچی( پ ر) ممتاز عالم علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پچیس کروڑ غیور عوام کسی حال میں غاصب اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے،فلسطین کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ختم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی، فلسطین آخری نشانہ نہیں،گریٹر اسرائیل کا مطلب مشرق وسطیʼ سے اسلامی حکومتوں کا خاتمہ ہے،صدر ٹرمپ کا بیس نکاتی ایجنڈا اسرائیل کے قبضے کو مضبوط اور دائمی بنانے کے لئے ہے،تمام مذھبی اور سیاسی جماعتوں کو پوری قوت سے آواز اٹھانا ہو گی، اسرائیل کے حامیوں کی پاک سر زمین پر کوئ جگہ نہیں۔