کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود میرٹھ سوسائٹی روشن ہائٹس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ شکیل احمد ولد لطف علی جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق متوفی زیر تعمیر عمارت کا سیکورٹی گارڈ تھا اور اس نے اپنے پاس موجود 12 بور اسلحہ سے خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کی ہے، آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا۔