• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اکتوبر یکجہتی غزہ مارچ، منعم ظفر کی علمائے کرام سے ملاقاتیں ،شرکت کی دعوت

کراچی(اسٹاف رپورٹر )5 اکتوبریکجہتی غزہ مارچ، منعم ظفر کی علما ئے کرام سے ملاقاتیں ،شرکت کی دعوت ،مفتی منیب الرحمٰن،مولانا محمد سلفی،ڈاکٹر سعید سکندر کی جماعت اسلامی کے غزہ یکجہتی مارچ کی حمایت ،امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے معروف عالم دین ومہتمم دار العلوم نعیمیہ مفتی منیب الرحمن سے دارالعلوم نعیمیہ،مہتمم جامعہ ستاریہ مولانا محمد سلفی سے گلشن اقبال اوراستادالحدیث جامعۃ العلوم الاسلامیہ ڈاکٹر سعید اسکندر سے بنوری ٹاؤن میں ان کے دفاترمیں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور جماعت اسلامی کے تحت اتوار 5 اکتوبر کو شارع فیصل پر ʼ یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔مفتی منیب الرحمن، ڈاکٹر سعید اسکندر اور مولانا محمد سلفی نے اسرائیل کی دہشت گردی و جارحیت کی شدید مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم فلسطین کاز کے لیے جماعت اسلامی کے موقف سے اتفاق اور کوششوں کی تائید اور ”یکجہتی غزہ مارچ“کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،مسلم عوام اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز،سیکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ،سینئر ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید