کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک 9 مگسی چوک کے قریب میں گزشتہ روز گڑھے میں جمع پانی میں ڈوب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر پلاٹ کے مالکان، بلڈر، ٹھیکیدار اور دیگر کے خلاف متوفی مرید حسین کے والد عبدلمنیر کی مدعیت میں قتل بلسبب کی دفعہ 322 کے تحت درج کرلیا گیا ۔