پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ دورہ روڈ پر جواں سال کے شہری کے قتل کیس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود گاو¿ں مشترزئی میں نامعلوم افراد نے شاہ نزر خان کے جواں سالہ بیٹے کوفائرنگ کرکے قتل کردیاہے ،واردات کے بعد نامعلوم مسلح افرادجو موٹرسائیکل پر سوار تھے، وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔ادھرتھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہیں جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دوافراد موٹر سائیکل پر آتے ہیں اس دوران وہ جونہی 19 سالہ مصوراحمد کو روکتے ہیں ،وہ خوف کے باعث دوڑ لگاتاہے اس دوران مسلح شخص کے ہاتھوں گولی فائرہوجاتی ہے جس سے گولی لگنے سے وہ بعد میں جاں بحق ہوجاتا ہے ۔ مسلح افراد نے چہرے چھپارکھے تھے ۔پولیس کی جانب سے قتل کیس کی تفتیش جاری ہے ۔