• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات، پاکستان داخلہ پر خاتون سمیت 2افغان مسافر ڈیپورٹ

پشاور(کرائمرپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 2افغان مسافروں کو ڈیپورٹ کردیا ہے ،ایف آئی اے امیگریشن کی ٹیم نے طورخم بارڈر پر کاروائی کی جہاں دومسافر عبدالمتین اور بی بی عاصمہ غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔عبدالمتین نامی مسافر نے ضیارمل صدیق نامی مسافر کے پاسپورٹ پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ بی بی عاصمہ نے بھی ہم شکل کے پاسپورٹ پر پاکستان آنے کی کوشش کی۔ دونوں مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے جنہیں واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بناءپر ڈیپورٹ کیا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید