• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد وقاص انجم نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور(جنگ نیوز)محمد وقاص انجم (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ہاؤسنگ اتھارٹی)، نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لیے کوالیفائی کی۔انہوں نے اپنی تحقیق ڈاکٹر مصطفیٰ عافف ایسوسیٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز، اسلامیہ کالج کی نگرانی میں کی۔اس کے پی ایچ ڈی مقالہ کا عنوان "خیبرپختونخوا میں ایس ایم ایز میں پائیداری پر نالج مینجمنٹ کا اثر اور جدت پسندی، فعال پن اور رسک ٹیکنگ رویے کا کردار" تھا۔ڈ انہوں نے اپنی کامیابی اپنے والدین، اساتذہ اور اپنے دوستو کے نام کیا۔عوامی دفاع میں فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید