پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹرخورشیداقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صحافیوں کو نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جاری پیکا ایکٹ کے تحت جاری کردہ نوٹس معطل کردیئے اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ۔فاضل بنچ نے ساجد ٹکر، ظاہرشاہ شیرازی اور دیگر صحافیوں کی رٹ درخواست کی سماعت کی ۔ کاشف الدین سید اور امجد صافی نے عدالت کوبتایا کہ این سی سی ائی اے نے صحافیوں کو کمشنر پشاور کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری کئے ہیں اور انہیں انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم اس ضمن میں جاری کردہ نوٹس غیرقانونی اور غیر آئینی ہے ۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد مذکورہ نوٹس معطل کردیئے اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔