پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں حساس ادارے سے تعلق رکھنے والے جواں سالہ ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقتول چھٹی پر گھر آیا تھا، واقعہ کے بعد ورثاءنعش اٹھا کر بڈھ بیر تھانے پہنچ گئے تھے اور انہوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کیا۔ بڈھ بیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گاو¿ں مشترزئی مصت خیل میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے شاہ نیاز کو قتل کیا ہے۔مدعی شاہ نواز نے بتایاکہ اس کا بھائی شاہ نیاز حساس ادارے کا حاضرسروس ملازم تھا ، وہ چھٹی پرگھر آیا تھاجہاں گزشتہ روز ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ہے ۔ ۔ورثاءنے ملزمان فیاض، راویزساکنان مشترزئی اور سجاد پر قتل کی دعویداری کرتے ہوئے بتایاکہ وجہ عناد مستورات کا تنازعہ ہے ۔بتایاجارہاہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔