• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کی شکایات کا بروقت حل ادارے کی اولین ترجیح، چیف ایگزیکٹو لیسکو

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ صارفین کی شکایات کا بروقت حل ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شکایت کو نہ صرف سنجیدگی سے سنا جائے بلکہ اس کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جائیں لیسکوہیڈ کوارٹر میں گزشتہ روز ای۔کچہری کا انعقاد کیا۔ یہ ای۔کچہری صبح 11 بجے فیس بک پیج (LESCO PMDU) کے ذریعے منعقد ہوئی جس میں صارفین نے براہِ راست اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے۔ ای۔کچہری کی صدارت چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کی۔ لیسکو کے صارفین نے ای۔کچہری میں آن لائن شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے اس ای۔کچہری میں رائے محمد اصغر(ڈی جی ایملیمنٹیشن)، اعجاز بھٹی(آپریشن ڈائریکٹر)، رابعہ قادر(ترجمان لیسکو) اس کے علاوہ تمام سرکلز کے ایس ایز اور ایکسیئنز نے آن لائن نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید