لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، عوام و کارکنان کی کثیر تعداد نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا والہانہ استقبال کیا، وزیر ہاؤسنگ نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں اور درپیش مسائل بارے لوگوں سے دریافت کیا،حلقے کی تاجر برادری نے بھی صوبائی وزیر سے ملاقات کی اور مسائل بارے آگاہ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ یہ حلقہ قائد نواز شریف کی امانت ہے، آپکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میرا فرض ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب ہر روز ایک نئے ضلع میں عوامی ریلیف کے منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہیں، شہباز اسپیڈ کی رفتار اور مریم کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے ۔