ٹوکیو(عرفان صدیقی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا اہم دورۂ جاپان، جو سات اکتوبر سے شروع ہونا تھا، ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کی باہمی رضا مندی سے کیا گیا ہے۔دورے کی معطلی کی بڑی وجہ جاپان میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب عہدے کا حلف اٹھانا شہباز شریف کے دورے جاپان کی تاریخوں ہونا تھا۔ جاپان کے نومنتخب وزیراعظم چار اکتوبر سے چودہ اکتوبر کے درمیان اپنے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں ، اور شہباز شریف کا دورہ ان ہی تاریخوں کے درمیان طے تھا ، اس لئے دورے کو مؤخر کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔