اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ اورچیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ٹرافی لے جانے کی دعوت دے دی۔معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی ،بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔