کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمّل حسین ھالیپوٹو نے ایس بی سی اے سنگل ونڈوفسیلٹی کاؤنٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود امور کاجائزہ لیا،اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل فرحان قیصر اور ڈائریکٹرسنگل ونڈوفیسیلٹی اسماء غیور بھی ان کے ہمراہ موجود تھےاس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں جدیدترین سنگل ونڈوفیسیلٹی سے حاصل سہولیات اورآسان طریقہ کار اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،بتایا گیاکہ جدید اعلیٰ معیار خدمات کے عوض بڑی تعدادمیں مستفید شہریوں کا ادارے پراعتماد بحال ہوا اور نمایاں عوامی پزیرائی حاصل ہوئی،اس سلسلے میں سنگل ونڈوفیسیلٹی میں جمع کردہ 14442،بلڈنگ پلانز میں سے 14083کیسز کی ریکارڈمنظوری دی گئی جومجموعی تعداد کی 99فیصد ہے۔