• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان، علی امین گنڈا پور کو بیان بازی سے روکدیا

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو آج فوری ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل طلب کر لیا ہے، بانی نے قانونی معاونت اور ملاقاتوں کیلئے چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تشکیل دی ہے، نیاز اللہ نیازی اور انتظار پنجوتھہ سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ گزشتہ روز توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی معاملات پر طویل گفتگو ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید