کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی وقار الدین سید نے دو ہفتے سے لاہور سرکل کے انچارج اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے خالی عہدے پر تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وقار سعید کو بطور سرکل انچارج لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کو سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق سرکل انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سرفراز جن کے پاس بھی ایڈیشنل ڈائریکٹر کا اضافی چارج تھا ان کا سرکل سے اچانک اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا تھا اور جب سے یہ عہدہ خالی تھا اور وہاں پر بہت سے یوٹیوبرز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔