• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے تاجروں پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا کبھی ہماری ترجیح نہیں رہا ،چیف کمشنر ریجنل ٹیکس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس 1قاضی حفظ الرحمن نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا کبھی ہماری ترجیح نہیں رہا بلکہ ہمارا مقصد مختلف کاروباری شعبوں سے منصفانہ ریٹرن جمع کرانا اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔ ہم چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے لیے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے گئے ہیں لیکن کاروباری برادری کی طرف سے ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار نہایت مایوس کن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل پراچہ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔چیف کمشنر نے کہا کہ حکومت نے اس سال کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور ہمارا ہدف ان شعبوں سے ٹیکس لینا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید