• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جہانگیری کی درخواست، کراچی یونیورسٹی، وی سی و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت نے کراچی یونیورسٹی، سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی خالد عراقی اور ڈاکٹر ریاض کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے فریقین سے 3اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کراچی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری منسوخ کرنے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید